پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول ٹیچنگ انٹرنز کی آسامیوں کا اشتہار جاری کردیا

لاہور (آنلائن نیوز ڈیسک): حکومت پنجاب نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سکول ٹیچنگ انٹرنز کی نئی آسامیوں کا اشتہار جاری کردیا ہے. سکول ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی پالیسی چند دن قبل پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور کی گئی تھی. اب ان آسامیوں کا باضابطہ اشتہار شائع کردیا گیا ہے.
سرکاری اشتہار کے مطابق سکول ٹیچر انٹرنز کو محدود مدت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ جس کا دورانیہ 4 سے 6 ماہ تک ہوسکتا ہے۔ سکول ٹیچر انٹرنز کو دورانیہ کی تکمیل پر سند جاری کی جائے گی۔ امیدوار کو سکول مینجمنٹ کونسل کی جانب سے منتخب کیا جائے گا۔
سکول ٹیچرز انٹرنز کی آسامیوں پر آپلائی کرنے کے لیے کم سے کم تعلیمی قابلیت بی اے، بی ایس سی یعنی 14 سالہ ڈگری یا ایم اے ایم ایس سی یعنی 16 سالہ ڈگری ہونی چاہیے۔ عمر کی حد 21 سال سے 45 سال تک رکھی گئی ہے۔
پرائمری لیول پر منتخب انٹرنز کو 38,000 ماہانہ، ایلیمنٹری لیول پر منتخب انٹرنز کو 40,000 ماہانہ اور ہائی / ہائر سکینڈری لیول پر منتخب انٹرنز کو 45,000 روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
خواہش مند مرد اور خواتین 22 جنوری سے 24 جنوری تک آنلائن پورٹل سے آپلائی کرسکتے ہیں۔ 25 جنوری 2025 کو صبح 10 بجے میرٹ لسٹ متعلقہ سکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائے گی۔ منتخب امیدواران کے انٹرویو 25 جنوری کو کئے جائیں گے۔ کامیاب امیدواران کی لسٹ 29 جنوری 2025 کو صبح 10 بجے متعلقہ سکول کے نوٹس بورڈ اور پورٹل پر آویزاں کردی جائے گی۔
حتمی طور پر منتخب/ اہل سکول ٹیچرز انٹرنز کے تعیناتی آرڈرز 31 جنوری 2025 کو پورٹل پر جاری کر دیے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔