وزیراعظم شہباز شریف کا مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی ہیں اور گرین پاسپورٹ ان کا حق ہے اور ان کو پاسپورٹ جاری ہو رہا ہے
سابق وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری ہو رہا ہے.
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے 174 ووٹ لے کر پاکستان کے تئیسویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں