آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تجویز دی ہے ۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کر دی ہے۔ تجویز 70 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر بھیجی گئی ہے ۔ اس طرح پیٹرول 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔
جبکہ موجودہ ٹیکسوں اور لیوی کی شرح کے مطابقپیٹرول 21 روپے 53 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 58 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔ اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان کریں گے ۔