پنجاب

طلبہ کیلیے خوشخبری وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا اعلان کردیا گیا

لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 110,000 طلبہ کو جدید لیپ ٹاپ مفت فراہم کیے جائیں گے۔

لاہور (آنلائن نیوز ڈیسک): پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشخبری، صوبائی حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا ہے اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر اپلائی کرنے کا لنک بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

سکیم کے لیے پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبہ آپلائی کر سکتے ہیں۔ بی ایس طلبہ کے لیے انٹرمیڈیٹ میں کم سے کم 65 فیصد نمبر جب کہ میڈیکل طلبہ کے لیے انٹرمیڈیٹ میں کم سے کم 80 فیصد نمبر ہونا ضروری ہے۔

اس حوالے سے آن لائن درخواست دینے کے لیے آفیشل لنک جاری کر دیا گیا ہے۔ جو کہ تمام معلومات کے ساتھ پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ طلبہ https://cmlaptophed.punjab.gov.pk/ پر آنلائن آپلائی کرسکتے ہیں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ طلبہ کو جنریشن 13 کے جدید ترین کو i7 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ سکیم کا پورٹل اوپن ہوتے ہی 50 ہزار کے قریب طلبہ نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

Back to top button