ملازمت کے مواقع

نادرا میں انٹرمیڈیٹ پاس مرد و خواتین کے لیے مختلف اضلاع میں بھرتی کا عمل جاری

نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں انٹرمیڈیٹ پاس مرد و خواتین کے لیے پاکستان کے   مختلف شہروں میں بھرتی کا عمل جاری ہے۔ خواہشمند افراد 9 جون تک آپلائی کرسکتے ہیں۔

نادرا میں ان آسامیوں کے لیے پاکستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین ان لائن درخواست دینے کے اہل ہیں۔ امیدواروں کو پہلے پانچ سال کے کانٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، حیدرآباد، لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ اور پاک پتن کے رہائشی مرد اور خواتین آپلائی کرنے کے اہل ہیں۔

نادرا میں ان آسامیوں کا اشتہار 26 مئی کو پاکستان کے مختلف اخبارات میں شائع کیا گیا تھا جس میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 9 جون 2024 ہے۔

ان آسامیوں کے لیے کم سے کم تعلیم انٹرمیڈیٹ رکھی گئی ہے اس کے ساتھ کمپیوٹر میں مہارت اور اشاروں کی زبان کا سرٹیفکیٹ بھی ہونا ضروری ہے۔ ایک سال کا تجربہ رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر 30 سال ہونی چاہیے۔

خواہش مند افراد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن آپلائی کر سکتے ہیں۔

 

تصویر بشکریہ: ڈان نیوز پیپر
Back to top button