پنجاب میں سکول ٹیچرز انٹرنز میں آپلائی کرنے کی آخری تاریخ میں 30 جنوری تک بزھا دی گئی

لاہور (آنلائن نیوز ڈیسک): پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکول ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیوں میں آپلائی کرنے کی آخری تاریخ 30 جنوری 2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔
اس سے قبل 21 جنوری 2025 کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے 12500 سکول ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیوں کا اشتہار جاری کیا گیا تھا۔ جس کی منظوری وزیر اعلی پنجاب نے دی تھی۔
سکول ٹیچر انٹرنز کے لیے کم سے کم تعلیم بی اے بی ایس سی رکھی گئی ہے جبکہ ایم اے ایم ایس سی بی ایس پاس مرد اور خواتین ایلیمنٹری یا ہائر سیکنڈری سکول ٹیچر انٹرنز کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ پرائمری ایلیمنٹری یا ہائر سکینڈری انٹرنز کے لیے عمر کی حد 21 سال سے 45 سال تک مقرر کی گئی ہے۔
خواہش مند خواتین و حضرات ان لائن پورٹل پر اپلائی کر سکتے ہیں جس کے بعد میرٹ لسٹ متعلقہ سکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی اور منتخب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ پرائمری لیول پر 38 ہزار روپے ماہانہ، ایلیمنٹری لیول پر 40 ہزار روپے ماہانہ اور ہائر سیکنڈری لیول پر 45 ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ بھی دیا جائے گا۔
سکول ٹیچر انٹرنز پر آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 24 جنوری 2025 رکھی گئی تھی لیکن کچھ ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر اس میں 30 جنوری 2025 تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔