Pakistan

مری میں شدید برف باری سیاحوں کو مشکلات کا سامنا 21 ہلاکتیں

مری میں سے عوام اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے انٹرنیٹ سروسز موبائل سروس اور بجلی کی سپلائی معطل ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں شدید برفباری ہوئی جس سے برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہزاروں گاڑیاں برف میں پھنسی ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ابھی تک اکیس ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔

وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید خود مانیٹرنگ کرنے مری پہنچ گئے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ سات سو سے زائد گاڑیاں نکال لی گئی ہیں اور تقریبا دو سو گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں جلد نکال لیا جائے گا۔ مری سے اسلام آباد کی طرف کو بحال کر دیا گیا ہے۔ مری میں سیاحوں کا داخلہ کل رات 9 بجے تک بند کردیا گیا ہے بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مری ٹرینڈ کر رہا ہے۔ عوام کی جانب سے مری میں پیش آنے والی مشکلات کے دل دہلا دینے والے مناظر شیئر کیے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں فوج طلب کرلی گئی ہےاور مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Murree-Tranding-on-Twitter
Photo Source: Twitter.com

پاک فوج کی جانب سے بھی ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس سے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ابھی بھی سینکڑوں گاڑیاں برف میں پھنسی ہوئی ہے اس کو نکالنے کیلئے پاک فوج آپریشن کر رہی ہے

Back to top button