Pakistan
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے چودھری پرویز الٰہی زخمی
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں متعددارکان اسمبلی زخمی ہو گئۓ۔ جن میں چوہدری پرویز الٰہی بھی تشدد سے زخمی ہوگئے۔
بعد ازاں ہنگامہ آرائی کے دوران چوہدری پرویز الٰہی کو اسمبلی سے باہر نکال لیا گیا۔
بعد ازاں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا مشہود نے مجھ پر حملہ کیا ہے اور حمزہ شہباز ہدایات دے رہے تھے۔ مجھ پر حملہ کروا کر مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ آج میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے.