پاکستان

وزیراعظم نے کل 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آنلائن نیوز ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کل 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر کو ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

Back to top button