پاکستان

کیا شاہد خاقان عباسی نون لیگ میں واپس جا رہے ہیں؟ نواز شریف کو پرانے دوست کی یاد ستانے لگی

کیا شاہد خان عباسی مسلم لیگ نون میں واپس جا رہے ہیں؟ کیا نواز شریف اپنے پرانے ساتھی کو منا لیں گے؟ صدر نون لیگ کے بیان کے بعد شاہد خاقان عباسی کا رد عمل بھی آگیا نواز شریف سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف چھ سال بعد پھر پارٹی کے صدر بن گئے ہیں پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں نواز شریف پرانے ساتھیوں کا ذکر کرتے ہوئے کچھ جذباتی ہو گئے شاہد خاقان عباسی کی قربانیوں کا بھی دل کھول کر ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست دوست شاہد خاقان عباسی بھی ہیں جنہوں نے بڑی مصیبتیں جھیلی ہیں 1999 میں میرے ساتھ جیلیں کاٹی ہیں کبھی انہوں نے اف تک نہیں کی اور بڑی بہادری کے ساتھ جیل کاٹی۔

میاں نواز شریف کی بیان کے بعد ان کے دوست شاہد خاقان عباسی کا رد عمل بھی اگیا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ میاں صاحب نے اپ کی قربانیوں کو سراہا کیا ان سے ابھی بھی تعلق ہے؟

شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ میاں صاحب سے 35 سال کا تعلق ہے اور رہے گا میاں صاحب نے بات کر دی مہربانی ان کی بڑائی ہے وہ وضع دار آدمی ہیں لیکن اس سیاست سے متعلق نہیں جس کا چناؤ مسلم لیگ نون نے کیا۔

شاہد خاقان عباسی کے تحفظات اپنی جگہ لیکن سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پارٹی سنبھالنے کے بعد میاں صاحب پرانے ناراض ساتھیوں کو منانے کے لیے متحرک ہوں گے کیونکہ اس سے مسلم لیگ نون کو فائدہ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button