پنجاب حکومت نے مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا
لاہور (آنلائن نیوز ڈیسک): پنجاب حکومت کی صوبے کے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا طریقہ کار طے کر لیا۔ مستحق عوام کو مفت سولرسسٹم فراہم کرنے کا خرچہ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 30 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے 50 ہزار گھرانوں کو پنجاب حکومت مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی اس کے لیے صارفین ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ اس منصوبے پر دس ارب روپے لاگت آئے گی۔ سولر سسٹم اور اسکی انسٹالیشن کا خرچہ حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ کسی بھی دوسری سکیم سے فایدہ اٹھانے والے، بجلی چوری یا میٹر ٹیمپرنگ ریکارڈ یافتہ اس سکیم کے لیے اہل نہیں ہیں۔
اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین اپنا بجلی بل کو ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر 8800 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو فراہم کیا جائے گا۔
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سولر سکیم کے اہل صارفین کا ڈیٹا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو فراہم کرے گا۔ پی ائی ٹی بی کی جانب سے حتمی لسٹیں ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جائیں گی۔
اس منصوبے کو نئے مالی سال 2024-25 کا حصہ بنایا جائے گا اور عمل درامد کا آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا۔
One Comment