پاکستان

محکمہ موسمیات نے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پاکستان بھر میں عید الاضحی کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں مویشی منڈیاں بھی سج گئی ہیں اور عوام قربانی کے جانوروں کی خریداری میں مصروف ہیں.

محکمہ موسمیات نے عیدالاضحی کی تاریخ کے بارے میں پیش گوئی کرتی ہے جبکہ عید الاضحی کی حتمی تاریخ کا اعلان روئیت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ذوالحج کا چاند سات جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اگر ذوالحج کا چاند سات جون کو نظر اتا ہے تو پاکستان میں عید الاضحی 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا اور عید الاضحی کی حتمی تاریخ کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

Back to top button