سندھ

پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بھی 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

کراچی (آن لائن نیوز ڈیسک): سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے کی عوام کو صرف 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ کے 2 لاکھ گھرانے اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی 2لاکھ گھرانوں کو صرف سات ہزار روپے کے عوض سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں کراچی کے بھی 50 ہزار گھرانے شامل ہیں۔ سندھ حکومت کے اس سولر سسٹم میں سولر پینل، چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہیں جس سے تین ایل ای ڈی اور ایک پنکھا چلایا جا سکے گا۔

اس منصوبے کے لیے عالمی بینک نے تین کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں۔ ان سولر پینل کی تقسیم کا اغاز اکتوبر سے ہو جائے گا۔ جس میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے۔

Back to top button