پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری

وزارت خزانہ کی سفارش کی بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے سے زائد کمی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وزارت خزانہ کی سمری موصول ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

آئندہ 15 روز کے لئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 15 مئی کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے سے زائد کمی کی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button