پاکستان

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

آنلائن نیوز ڈیسک (اسلام آباد): حکومت نے یکم نومبر سے 15 نومبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے پٹرول کی قیمت 248 روپے35 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 35 پیسے، 255 روپے 14 پیسے، ٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے اور لائٹ ڈیزل 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق یکن نومبر سے 15 نومبر تک ہوگا۔

Back to top button