تازہ ترینپاکستان

دبنگ خاتون پولیس آفسر سیدہ شہر بانو کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

شہربانو ایک پولیس آفسر ہیں اور پی ایس پی گروپ میں شامل ہیں، کو اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جارہا ہے

لاہور (آنلائن نیوز ڈیسک):لاہور کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیدہ شہر بانو نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےتانیہ ملک کے مستعفی ہونے کےبعد ویمن ٹیم کی سربراہ کی تلاش شروع کردی ہے اور سابق ڈپٹی کمشنر لاہور شہر بانو نقوی اس عہدے کے لئے مضبوط امیدوار تصور کی جارہی ہیں. سیدہ شہر بانو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں عہدے پر کافی متحرک تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں خواتین کرکٹ کی سربراہ کا عہدہ تانیہ ملک کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد خالی ہوگیا ہے، انہوں نے اکتوبر 2021 میں اپنے دور کا آغاز کیا تھا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button