پاکستان

پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button