پنجاب ورکرز ویلفیئر سکولز میں سکول ٹیچرز انٹرنز کی نئی آسامیاں
لاہور: پنجاب ورکرز ویلفیئر سکولز میں سکول ٹیچرز انٹرنز کی نئی آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے لیے مرد اور خواتین پورے پنجاب سے آپلائی کرسکتے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایجو کیشن، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیر انتظام چلنے والے ورکرز و یلفئیر سکولوں میں سکول ٹیچر ز انٹرنز کی خدمات محدود مدت کے لئے درکار ہیں۔
تعلیمی قابلیت:
کم از کم تعلیمی قابلیت ماسٹر ڈگری /بی ایس (چار سالہ ڈگری پروگرام) کم از کم سیکنڈ ڈویٹرن)
عمر کی حد:
عمر کی حد مرد حضرات کے لیے 20 سال سے 50 سال تک اور خواتین کے لئے 20 سال سے 55 سال تک مقرر کی گئی ہے۔
آپلائی کرنے کا طریقہ کار:
خواہشمند خواتین و حضرات درخواست فارم جمع کروانے کیلئے اپنے اضلاع (لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، گجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، سیالکوٹ، جہلم، راولپنڈی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، خانیوال، ملتان، بہاولپور ، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور لیہ) میں موجود ورکرز ویلفیئر سکولوں کے سربراہان سے رابط کریں۔ سکول ٹیچنگ انٹرن پروگرام
کیلئے معلومات و درخواست فارم پنجاب در کرز ویلفیئر فنڈ کی ویب سائٹ http://pwwf.punjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ یا متعلقہ سکول کے دفتر سے حاصل کر کے متعلقہ سکول میں 12.02.2025 تک جمع کروائیں۔