Pakistan
حکومت میں پٹرول مصنوعات 12 روپے تک مہنگی کر دی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پٹرول 12 روپے 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 159روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 53 پیسے کے اضافے کے ساتھ 154 روپے اور 15پیسے ہوگی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے اور 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھجوائی تھی اس کو منظور کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔