Pakistan
سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا اسے قبول کریں گے: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے ملاقات کی اور کہا کہ تحریک انصاف نہیں انتخابات کے لیے تیار ہے سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا اسے قبول کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان بابر اعوان ایڈووکیٹ اظہر صدیق اور دیگر نے شرکت کی ۔ جیو نیوز کے مطابق قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہے اسے قبول کریں گے اور تحریک انصاف نے انتخابات کے لیے تیار ہے غیر ملکی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف گیم عدم اعتماد پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ آج شام ساڑھے سات بجے سنائے گی