انڈیا چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

دوبئی (آنلائن نیوز ڈیسک): چیمپئنز ٹرافی کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا فائنل دبئی میں انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔آسٹریلیا نے ٹاس سیٹ کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں 264 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
اسٹریلیا کی پہلی وکٹ چار رنز پر گری جب اوپنر کوپر کونولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ 54 کے مجموعی سکور پر اسٹریلیا کی دوسری وکٹ گری جب ٹریوس ہیڈ نے دو چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مارنوس لبوشین 29، جوش انگلس 11، اسٹیو اسمتھ ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ گلین میکسویل صرف 7 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔
آسٹریلیا کی ساری ٹیم 49.3 اوورز میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
ہدف کے تعاقب میں انڈین بیٹنگ لائن شروعات میں مشکلات کا شکار رہی، 30 کہ مجموعی سکور پر شبھم گل صرف 8 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 43 کے مجموعی اسکور پر روہت شرما بھی 29 رنز بنا کر اؤٹ ہو گے۔ ویرات کوہلی اور شریاس آئیر نے بھارتی بیٹنگ کا سہارا دیا۔ 143 رنز کے مجموعی اسکور پر شریاس آئیر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔