ملازمت کے مواقع

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نئی آسامیوں کا اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نئی آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے پورے پاکستان سے گریجویشن اور میٹرک پاس مرد اور خواتین آپلائی کرسکتے ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے ڈائنامک رجسٹریشن سینٹرز کے اقدام کے لیے ڈیٹا انٹری ایگزیکٹو اور سیکیورٹی گارڈ کی آسامیوں پر تقرری کا ارادہ رکھتا ہے۔ ڈائنامک اینڈ رائڈ ایپلیکیشن کے ذریعے سروے کرنے والے ڈیٹا انٹری ایگزیکٹوز کو ماہانہ 50 ہزار روپے فکس تنخواہ اور 10 ہزار روپے سفری الاؤنس دیا جائے گا۔ جبکہ سیکیورٹی گارڈز کو ڈائنامک رجسٹریشن سینٹرز میں 40 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

تمام تقرریاں خالصتا کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی جن کی مدت تین ماہ ہوگی اور یہ مزید تین مدتوں تک قابل توسیع ہے۔

ڈیٹا انٹری ایگزیکٹوز :

ڈیٹا انٹری ایگزیکٹو کے لیے کل اسانیوں کی تعداد 1528 ہے جس میں 14 سالہ تعلیم یعنی گریجویشن ڈگری رکھنے والے مرد اور خواتین پورے پاکستان سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ عمر کی حد 30 سال تک رکھی گئی ہے جس میں پانچ سال تک کی رعایت بھی دی جائے گی۔

پنجاب میں 334، سندھ میں 284، بلوچستان میں 250، خیبر پختون خواہ میں 312، ازاد جموں و کشمیر میں 66 ،گلگت بلتستان میں 56، اسلام اباد میں 8، وینز کے لیے 50، اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ایک ایک اضافی ڈیٹا انٹری ایگزیکٹو میں 188 اسامیاں خالی ہیں۔

آپلائی کرنے کا طریقہ کار:

مذکورہ والا معیار پر پورا اترنے والے امیدوار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن درخواست فارم پر کر سکتے ہیں۔ درخواستوں کی ہارڈ کاپیاں یا ای میل کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستیں ناقابل قبول ہوں گی۔

امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ درخواست فارم کو مکمل احتیاط سے پر کریں ذاتی تفصیلات یعنی کہ قومی شناختی کارڈ نمبر ڈومیسائل تعلیمی قابلیت مذہب جنس اور فون نمبر وغیرہ کے درست اندراج کو یقینی بنائیں۔

ان لائن درخواستیں جمع کروانے کی اخری تاریخ 16 مارچ ہے اہل امیدوار مقرر طریقے پر عمل کرتے ہوئے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

2 Comments

Back to top button