پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی نوٹیفیکیشن جاری

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ نے یکم جون سے 15 جون تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 157 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔ مٹی کا تیل ایک روپے87 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 171 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم آفس کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی اور وزارت خزانہ نے ہدایات کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

فوٹو: وزارت خزانہ
Back to top button