پاکستان
جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈی جی نادرا عہدے سے فارغ
آنلائن نیوز ڈیسک (اسلام آباد): نجی نیوز چینل اےآروائے نیوز کے مطابق جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈی جی نادرا ذوالفقار احمد کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمن نادرا کی جانب سے تادیدی کاروائی کی گئی ہے۔ ایم بی اے ڈگری پر دستخط کرنے والے امریکی یونیورسٹی کے صدر ہی نہیں تھے۔ نادرا کی جانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ بی بی اے ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا۔