انٹرنیشنل
ڈنمارک میں پہلی بار قرآن پاک کی بے حرمتی پر 2 افراد پر فردِ جرم عائد
ڈنمارک (آنلائن نیوز ڈیسک): ڈنمارک میں پہلی بار 2 افراد پر قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد گزشتہ روز 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرد جرم عائد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں ان لوگوں کی شناخت تو ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال جون میں ایک تہوار کے موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جمع کر کے قرآن پاک کی بےحرمتی کی ہے۔
ڈنمارک اور سویڈن میں میں قران پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات کے بعد سات دسمبر 2023 کو قران پاک کی بے حرمتی کو غیر قرانی قرار دینے کا بل پاس کیا گیا تھا۔ جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال قید یا جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔