کھیل

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، بیٹنگ کوچ کے لیے محمد یوسف کا نام زیر غور ہے جبکہ شاداب خان ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اسکواڈ اور مینجمنٹ پر مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ہیڈ کوچ برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

بیٹنگ کوچ کے لیے محمد یوسف کا نام زیر غور ہے جبکہ اظہر محمود بولنگ کوچ اور محمد مسرور فیلڈنگ کوچ برقرار رہیں گے۔

جنگ نیوز کے مطابق ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے اور چند تبدیلیاں متوقع ہیں، جبکہ ٹی ٹونٹی میں کپتان سمیت بڑی تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی کے لیے شاداب خان مضبوط امیدوار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ممکنہ کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث رؤف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی کی شمولیت کا امکان ہے۔

Back to top button