ملازمت کے مواقع

پاکستان نیوی میں سویلین آسامیوں کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک): پاکستان نیوی کی جانب سے پورے پاکستان کے مرد اور خواتین کے لیے سویلین اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کا اشتہار مختلف اخبارات میں شائع کیا گیا ہے۔ میٹرک انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن پاس مرد اور خواتین پورے پاکستان سے آپلائی کر سکتے ہیں۔

نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد ہائر فارمیشن میں ٹوٹل 194 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ خالی اسامیوں میں اسسٹنٹ کی 71، اسٹینو ٹائپسٹ کی 7، اپر ڈویژن کلرک کی 42 اور لور ڈویژن کلرک کی 74 آسامیاں شامل ہیں۔ جن کے لیے تعلیمی قابلیت گریجویشن انٹرمیڈیٹ اور میٹرک ہے۔ عمر 18 سال سے 30 سال تک جبکہ اسسٹنٹ کے لیے 18 سال سے 33 سال تک ہونی چاہیے۔

پاکستان نیوی انڈسٹریل اور ٹیکنیکل سٹاف لور فارمیشن میں سول اپرینٹس کی 50 اسامیاں شامل ہیں جس کے لیے میٹرک پاس مرد پورے پاکستان سے اپلائی کر سکتے ہیں۔

پاکستان نیول نان انڈسٹریل ٹیکنیکل سٹاف لور فارمیشن میں سٹینو ٹائپسٹ کی 13، اپر ڈویژن کلرک کی 9، لور ڈویژن کلرک کی 109، سٹور میں ان کی 18، لیبرر کی 37، اور سکلڈ لیبر کی 68 آسامیاں شامل ہیں۔ ان آسامیوں پر انٹرمیڈیٹ میٹرک پاس مرد اور خواتین پورے پاکستان سے اپلائی کر سکتے ہیں۔

آپلائی کرنے کا طریقہ

پاکستان نیوی میں سویلین اسامیوں پر ان لائن اپلائی کر سکتے ہیں اپلائی کرنے کے لیے پاکستان نیوی کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں اور اپنی ذاتی معلومات اور تعلیمی قابلیت کے مطابق آسامی پر آپلائی کریں۔

آنلائن رجسٹریشن فارم 20 جولائی سے 10 اگست تک دستیاب ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button