فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں سب انسپکٹر (BS-14) کی نئی آسامیاں تفصیلات اور آپلائی کرنے کا طریقہ

لاہور (نیوز ڈیسک): وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو میں سب انسپکٹر سکیل 14 کی نئی آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے لیے پورے پاکستان سے مرد اور خواتین آپلائی کرسکتے ہیں۔
کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ کے لیے 25 آسامیاں، کسٹم انفورسمنٹ گڈانی کے لیے 15 آسامیاں، اور کلکٹریٹ آف کسٹم انڈس میں 108 آسامیوں کا اشتہار شائع کیا گیا ہے۔ ان آسامیوں میں اوپن میرٹ پر 8، پنجاب کے لیے 54، سندھ اربن کے لیے 8، سندھ رورل کے لیے 12، خیبر پختون خواہ کے لیے 13، بلوچستان کے لیے 7، فاٹا کے لیے 3، گلگت بلتستان کے لئے 1، اور آزاد جموں کشمیر کی 2 آسامیاں شامل ہیں۔
تعلیمی قابلیت اور جسمانی معیار
فیڈر بورڈ آف ریونیو میں سب انسپیکٹر کی آسامیوں پر تعلیم قابلیت بیچلرز ڈگری اکنامکس، کامرس، سٹیٹسٹکس، اکاؤنٹنگ، کمپیوٹر سائنس، لاء، فارمیسی، کیمسٹری یا فزکس میں بیچلر ڈگری کسی بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ یونیورسٹی سے پاس ہونی چاہیے۔
عمر کی حد 18 سال سے 30 سال تک رکھی گئی ہے۔ مردوں امیدواروں کے لیے قد 5 فٹ 6 انچ جبکہ خواتین کے لیے 5 فٹ 2 انچ ہونا چاہیے۔
آپلائی کرنے کا طریقہ
فیڈرل بورڈ اف ریونیو نے سب انسپیکٹر کی اسامیوں پر اپلائی کرنے کے لیے امیدوار وفاقی حکومت کے نیشنل جابز پورٹل کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔
نیشنل جاز پورٹل پر سائن اپ کریں اور اگر اپ کا اکاؤنٹ بنا ہوا ہے تو لاگ ان کریں۔ اپنی تمام مطلوبہ معلومات جیسے ذاتی معلومات اور تعلیمی قابلیت دیے گئے دیے گئے درخواست فارم پر فراہم کریں۔ اپنی معلومات کی تصدیق کریں اور اپنی مطلوبہ اسامی کو منتخب کر کے اپلائی کے بٹن پر کلک کریں۔
پورے پاکستان سے آپلائی کرنے کی آخری تاریخ 25 جولائی 2025 ہے۔ آخری تاریخ کے بعد امیدوار درخواست جمع نہیں کرا سکیں گے۔