Pakistan

سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے خلاف ٹرینڈ چلانے والا گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کا سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر آرمی چیف چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے اور سوشل میڈیا پر اسٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ سائبر کرائم ونگز نے اسلام آباد لاہور ملتان کراچی راولپنڈی سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور لاہور سے آرمی چیف کے خلاف ٹرینڈ چلانے والا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مقصود عارف اور دیگر پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.

ایف آئی اے کی جانب سے مختلف مقامات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ایف آئی اے کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے مطابق دو ہزار سے زائد اکاؤنٹس ایسے تھے جو پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے

Related Articles

Back to top button