Pakistan

بلاول بھٹو اور نواز شریف کی لندن میں ملاقات

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کی لندن میں ملاقات ہوئی اور بلاول نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی مبارک باد دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ نون کے تاحیات صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی اور ان کو تحریک عدم اعتماد کی کامیاب ہونے کی مبارکباد دیں اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر قمر زمان کائرہ شیری رحمن اور مسلم لیگ نون کی طرف سے عابد شیر علی اور اسحاق ڈار موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف سازش وائٹ ہاؤس میں نہیں بلکہ بلاول ہاؤس میں تیار ہوئی تھی.دونوں رہنماؤں نے ملک میں سیاسی صورتحال آئندہ انتخابات، گورنروں کی تعیناتی اور معاملات سیاسی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا.

Bilawal-and-Nawaz-Meeting
Photo Source: Internet

Related Articles

Back to top button