Latest Updates
الائیڈ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹیلر /کیشیئر کی نئی آسامیوں کا اعلان
الائیڈ بینک آف پاکستان کی جانب سے مرد و خواتین کے لئے نئی آسامیاں کا اعلان کیا گیا ہے. ایسے مرد و خواتین جن کی تعلیم کم سے کم گریجویشن ہے وہ پورے پاکستان سے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔یہ تفصیلات الائیڈ بینک کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہیں.
ٹیلر / کیشیئر
الائیڈ بینک میں اپلائی کرنے کے لیے کم سے کم گریجویشن ہونی چاہیے جو کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے حاصل کی گئی ہو۔ اسپیشلائزیشن کامرس میں ہونی چاہیے۔ 45 فیصد مارکس یا کم سے کم دوسری ڈویژن میں پاس ہو۔ 31 مارچ 2022 تک عمر 27 سال سے زیادہ نہ ہو۔
آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار
الائیڈ بینک میں آن لائن اپلائی کرنے کے لیے آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں یا نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔ آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 27 مارچ 2022 ہے۔