رات 12 بجے عدالتیں کھولنے والا معاملہ زندگی بھر نہیں بھولوں گا: عمران خان
سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رات 12 بجے عدالتیں کھلنے والے معاملے کو زندگی بھر نہیں بھلا سکوں گا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے باغ جناح کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کی امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم پر 40 ارب روپے کے کرپشن کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی کی نہیں میری حکومت کے خلاف سازش کر کے ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔ امریکی مراسلے میں میری حکومت گرانے اور تحریک عدم اعتماد لانے کی بات موجود ہے عوام بتائے یہ مداخلت ہے یہ سازش؟
موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے ملک کے لیے اس سے زیادہ توہین کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ باپ وزیر اعظم اور بیٹے کو پنجاب کا وزیر اعلی بنا دیا۔ ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں اس کے لئے ہم احتجاج کریں گے۔