مکہ میں اجازت نامے کے بغیر داخلے پر سزاؤں کا اعلان عمل درامد کب سے شروع ہوگا؟
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ میں اجازت نامے کے بغیر داخلے پر سزاؤں کا نفاز دو جون سے شروع ہو جائے گا۔
دنیا بھر سے عازمین حج کا مکرمہ میں آمدکا سلسلہ جاری ہے اور ان کے لیے سعودی حکومت نے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے سعودی حکومت نے دو جون سے مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر بغیر اجازت نامے کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے سبق کے مطابق کے سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان تاریخوں میں جو شخص مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات پر غیر اجازت نامے کے پکڑا گیا تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات پر داخلے کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا جس کی سزا 50 ہزار ریال تک جو رمانہ اور غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا اور انکو بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا۔ اجازت نامے کے بغیر اج زمین کو لے جانے والوں کو چھ ماہ قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا جبکہ ان کی گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔
اگر کوئی غیر ملکی عازمین حج کو لے کر جاتا ہوا پکڑا گیا تو اسے سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کر دیے جائے گا۔ ان سزاؤں کا نفاز دو جون سے 20 جون تک ہوگا۔