کاروبار

دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ Airbus A380 بہترین خصوصیات کا حامل طیارہ

دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ ائیر بس اے 380 کو اگر ہوا میں اڑتے ہوئے جادوئی اڑن کھٹولے سے تشبیہ دی جائے تو یہ کچھ غلط نہ ہوگا اسی لیے اس دیوہیکل طیارے کی خاصیت ہے کہ یہ ایک ہی وقت میں سینکڑوں مسافروں کو پلک جھپکتے ہی ان کی منزل مقصود تک پہنچا دیتا ہے.

آج کے دور کا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز ہ A-380 ہے-یہ دیو ہیکل جہاز دو منزلوں پر مشتمل ہے اور اس مسافر جہاز میں چار طاقتور انجن نصب کیے گئے ہیں جو کہ اس کی طویل پرواز کو یقینی بناتے ہیں. اس جہاز کو یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے تیار کیا ہے اور یہ دنیا کے ہر ایئرپورٹ سے نہ تو اڑان بھر سکتا ہے اور نہ ہی وہاں اتر سکتا ہے کیونکہ اپنی جسامت وزن اور رفتار کے باعث اس جہاز کے لیے عام جہازوں سے زیادہ طویل ربن وے کی ضرورت ہوتی ہے اسی لیے اے 380 کی سروس ہر ملک کو دستیاب نہیں.

ابتدائی طور پر اس جہاز کو Airbus A3XX کا نام دیا گیا تو ہم بعد میں اس کا نامAir Bus A-380 کر دیا گیا اس جہاز کو بوئینگ طیارے کے مقابلے میں تیار کیا گیا تھا کیونکہ ایئر بس اے 380 سے قبل وہ ان کو دنیا کا سب سے بڑا طیارا مانا جاتا تھا جبکہ رفتار کی بات کی جائے تو اس کی حد رفتار 1185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے. 73 میٹر طویل اس جہاز میں 853 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے.

اس میں مسافروں کے لیے تین کلاس متعارف کرائی گئی ہیں جن میں فرسٹ کلاس بزنس کلاس اور ایکانومی کلاس شامل ہیں کشادہ اور آرامدہ سیٹس محفوظ پرواز اور ہموار لینڈنگ کے ساتھ ساتھ دیدہ زیب انٹیرئر اس جہاز کو دیگر جہازوں سے ممتاز بناتا ہے ایئربس اے380 نے اپنی پہلی پرواز 27 اپریل 2005 کو اور پہلی تجارتی پرواز سنگاپور ایئر لائن سے 25 اکتوبر 2007 کو بھری جبکہ یہ فضائی جہاز دنیا کی ہر بڑی ایئر لائنز کے سکواڈ کا حصہ ہے اس کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے اسے دنیا کا سب سے بہترین اور ارام بھی طیارہ سمجھا جاتا ہے

Back to top button