Pakistan

مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری دینے کا اعلان

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں انصارالاسلام کی بے دخلی کے لیے آپریشن کرکے ارکان قومی اسمبلی سمیت 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جو کارکن اسلام آباد نہیں پہنچ سکتے وہ اپنے اپنے علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کریں-
اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں انصارالاسلام کے تلے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے انصارالاسلام فورس کے رضا کاروں کو بے دخل کرنے کے لیے آپریشن کیا جب پولیس رضاکاروں کو ہٹانے کے لیے پہنچی تو جے یو آئی کے رکن اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور پولیس کے درمیان تکرار ہوئی جو شدت اختیار کر گئی-
اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے 15 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا اس دوران پیپلزپارٹی کے اراکین نے پولیس کی گاڑی کو قومی اسمبلی کے عمارت کے باہر احتجاج روک لیا-مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ شیخ رشید کی بدمعاشی نہیں چلے گی-
مولانا فضل الرحمن خود گرفتاری کیلئے پارلیمنٹ لاجز پہنچ کر تمام کارکنان کو جلد سے جلد پارلیمنٹ میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شکارپور اسلام آباد نہیں پہنچ سکتے وہ اپنے اپنے علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کریں اور سڑکوں کو بند کر دیں

Related Articles

Back to top button