Pakistan

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کی چھٹی بحال کر دیں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے لیے ہفتے کی چھٹی بحال کر دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک خدمات فراہم کریں گے۔ تمام کمرشل اور مائیکرو فائنانس بینک کی مخصوص شاخیں ہفتے والے دن بھی کھلی رہیں گی۔

تمام کمرشل اور مائیکرو فائنانس بینک ہفتہ والے دن کھلی رہنے والی برانچوں کی لسٹ اسٹیٹ بینک کو فراہم کریں گے اور اپنی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کریں گے ۔ بینکوں کے نئے اوقات کار پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے گا.

State Bank of Pakistan
Photo Source: Internet

Related Articles

Back to top button